اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے اسرائیل کو سات سو پانچ میلن ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔
اسرائیل کو یہ رقم امریکہ کے دفاعی اور جنگی بجٹ سے فراہم کی جائے گی۔اس سے پہلے امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔حکومت امریکہ نے کہا تھا کہ اگر پی ایل او نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں بقول اس کے ٹھوس اور سنجیدہ رویّہ اختیار نہ کیا تو امریکہ میں اس کے دفاتر بند کردیئے جائیں گے۔فلسطینی تنظیموں نے امریکہ کی اس دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ، امریکہ کی جانب سے اسرائیلی توسیع پسندی اور بالادستی کے قیام کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169